خبرنامہ سندھ

وسیم اخترکومیئرکا حلف اٹھانےسےروکاجائے، فیصل واوڈا کی درخواست

کراچی: (آئی این پی) فیصل واوڈا نے آپنی آئینی درخواست میں وسیم اختر اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر سانحہ 12 مئی سمیت بغاوت، سہولت کاری اور دہشت گردی کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ وسیم اختر دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر جیل ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وسیم اختر کو کراچی کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے روکا جائے۔ فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت منگل کو متوقع ہے۔