کراچی(اے پی پی)وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کہتے ہیں کہ وسیم اخترکو کوئی پریشانی ہےتوعلاج کرائیں،کسی کوسرکاری مشنری پرپارٹی پرچم لگا کر سیاست نہیں کرنےدیں گے۔ وزیربلدیات سندھ جام خان شورونے نامزدمئیر وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کااظہار کیاہے۔جام خان شورو نے کہاہے کہ کسی جماعت کوسرکاری مشنری پرپارٹی پرچم لگاکرسیاست نہیں کرنےدیں گے، وسیم اخترکو کوئی پریشانی ہےتوعلاج کرائیں۔ وزیربلدیات سندھ کاکہناہےکہ صفائی مہم ایک ماہ سےسرکاری افسران کی سربراہی میں جارہی ہے، کسی مشینری کوکسی کےحوالے نہیں کیا جائےگا، وزیربلدیات سندھ نے واضح کیاہےکہ کسی سرکاری افسرکودھونس اوردھمکی سےکام سےنہیں روکاجاسکتا۔