خبرنامہ سندھ

وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

عدالت:(ملت+اے پی پی) عدالت نے 12مئی کے تین مقدمات میں وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ میئر کراچی وسیم اختر کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔درخواست ضمانت کا فیصلہ 24 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ وسیم اختر نے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔درخواست ضمانت سانحہ 12مئی کے 3اور اشتعال انگیز تقریر کے ایک کیس میں دائر کی گئی ۔