خبرنامہ سندھ

وسیم اخترکےگھرکوسب جیل قراردیاجائے،فاروق ستار

ایم کیو ایم:(اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے، ہم نے اپنے فیصلے توثیق کیلئے لندن نہیں بھیجے، اگر ملی بھگت ہوتی تو ہم ڈرے ہوئے کیوں ہوتے۔ قومی اسمبلی اجلس کے بعد ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کے نام پر ایک نہیں کئی بار قربانی دی، آئین اور قانونی تقاضے پورے کرکے کاروائی کی جائے، ہمارے دفاتر غیر قانونی ہے تو ہمیں بتائیں ہم خود گرائیں گے، ہم غیر قانونی تھانوں کے بارے میں بات نہیں کررہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ فریش مینڈیٹ کا مطالبہ کرتا مناسب نہیں، پارلیمان میں کسی نے فریش منڈینٹ کی بات نہیں کی، وزیر اعظم یا کسی سیاسی جماعت نے غداری کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لندن سے بالکل لاتعلق ہے، جنوبی افریقہ سے کوئی آتا ہے تو پکڑلیں، زبردستی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بائیس اگست کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے اے آر وائی نیوز پر حملے کی مذمت کی تھی اور 22 اگست کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ مصطفی کمال سے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ مصطفی کمال کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک وقت میں دو باتیں کرتے ہیں۔