خبرنامہ سندھ

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں کی کرپشن کیس کی سماعت

کراچی (ملت + آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی عدالت پہنچے تو سابق وزیر اعظم کی عدالت میں آمد کے موقع پر جیالوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی،سابق وزیر اعظم کی جانب سے مقدمات میں بریت کی درخواست دائر ہے،درخواست میں موقف دیا کہ یہ مقدمات بے بنیاد ہیں، ایک ہی الزام کے چھبیس مقدمات بنالئیے گئے ہیں،جھوٹ پر مبنی مقدمات کو ختم کیا جائے،یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔حسین حقانی کا بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے۔عدالت نے بریت کی درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیے۔سابق وزیر آعظم نے 26 مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔عدالت نے مقدمات میں مفرور بشیر حسین رضوی، جمال الدین، اور مہر ہارون سمیت سترہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔