خبرنامہ سندھ

وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر واضح پالیسی اختیار نہیں کر رہی، مراد

وزیراعلیٰ سندھ کے

کراچی: (ملت+آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر واضح پالیسی اختیار نہیں کر رہی ہے،مجھے سٹریٹ کرائم فری کراچی چاہیے،اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ اور نیشنل ایکشن پلان پر واضح پالیسی اختیارنہ کرنے پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا کہ مجھے سٹریٹ کرائم فری کراچی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے،کالعدم تنظیم کے لوگ کھلے عام میٹنگ کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت واضح پالیسی اختیار نہیں کر رہی ہے،غیر قانونی اسلحہ فیکٹریوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے کیونکہ پکڑا جانے والا اسلحہ مقامی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا اپنا کام کیوں نہیں کر رہی ہے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر واضح پالیسی اختیارنہ کرنے پر خط لکھنے اور ہر ماہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔(خ م)