خبرنامہ سندھ

وفاقی حکومت نےکراچی آپریشن کاحتمی مرحلہ شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا

کراچی:(آئی این پی) وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کراچی آپریشن کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لے کر اس کی حتمی منظوری دیں گے ۔ کراچی آپریشن کے آخری مرحلے کیلیے مربوط آپریشنل پلان کی تیاری کیلیے وزارت داخلہ کو سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مشاورت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس آپریشن کے آخری مرحلے میں سیکورٹی ادارے قانون کے تحت وسیع تر اختیارات کے مطابق دہشت گرد تنظیموں ،غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں خصوصا بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے عناصر و گروپس ،کالعدم جماعتوں ،عسکری ونگز اور ان کے سہولت کاروں ،ہمددردوں اور مالی مدد گاروں کا ڈیٹا مرتب کرکے ٹارگٹڈ آپریشنز کریں گے۔