وکیل کیخلاف مقدمہ: سندھ بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ بار کونسل کے سینیئر وکیل شمس الاسلام کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف بار کی جانب سے آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ سیکریٹری سندھ بار کونسل کی جانب سے وکیل شمس الاسلام کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ وکلا آج عدالتی امور کا بائیکاٹ اور ہڑتال کر رہے ہیں۔ سیکریٹری بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہڑتال اور بائیکاٹ کا اعلان سندھ بار کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں درخشاں تھانے کی حدود میں ملزم سینیئر وکیل شمس الاسلام جعلی نمبر پلیٹ لگائے گاڑی چلا رہے تھے اور اسنیپ چیکنگ کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ کراچی: پولیس سے بدسلوکی کرنے والے وکیل شمس الاسلام کی ضمانت منظور وکیل کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعدازاں پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا۔ جب انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض وکیل شمس الاسلام کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔