خبرنامہ سندھ

ٹارگٹ کلر رحمان نے بھتہ نہ دینے پر متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا

کراچی:(اے پی پی)سائیٹ بی کے علاقے سے گرفتار گینگ وار ٹارگٹ کلر رحمان عرف خان بھائی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ۔ ملزم کا کہنا ہے بھتہ نہ دینے پر کئی افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ، سفاک ٹارگٹ کلر نے پولیس اہلکاروں اور ٘مخالفین کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، سائیٹ بی کے علاقے سے دو روز قبل گرفتار ہونے والے گینگ وار ٹارگٹ کلر رحمان عرف خان بھائی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ۔ ٹارگٹ کلر کی انٹیروگیشن رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔ ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا ہے کہ ہے کہ اس نے بھتہ نہ دینے پر کئی افراد کو اغوا کرکے قتل کیا اور قتل کرکے لاشیں رکشہ میں لے جا کر ٹھکانے لگاتا تھا ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں تصادم کی اصل وجہ منشیات کا کاروبار ہے ۔ جس کی وجہ سے گینگ وار گروپوں میں تصادم ہوتا ہے ۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے گینگ وار کمانڈرز کے کہنے پر منشیات کے کاروبار کے آڑے آنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا ۔ اس نے تفتیش کے دوران 2012 میں لسانی فسادات کے دوران درجنوں نوجوانوں کو اغوا کے بعد قتل اور کئی لاشیں لیاری ندی میں پھینکیں ۔ ملزم نے بتایا کہ کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوا چند روز پہلے وطن واپس آیا تو گرفتار کرلیا گیا ۔