خبرنامہ سندھ

ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی

کراچی: (ملت+اے پی پی) پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، رواں سال رینجرز نے شہر میں 1992 کارروائیوں کے نتیجے میں 2897 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 350 دہشتگرد، 446 ٹارگٹ کلرز، 72 بھتہ خور اور 26 اغواء کار شامل تھے۔ رینجرز نے دہشت گردوں کے قبضے سے 1845 مختلف اقسام کے ہتھیار اور 1 لاکھ 94 ہزار 579 گولیاں بھی برآمد کیں جبکہ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق جاری آپریشن کے نتیجے میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، بھتہ خوری میں 93 فیصد جبکہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں 96 فیصد کمی آئی ہے۔