ٹرمپ کی دھمکی ہماری خودمختاری کے لئے ایک چیلنج ہے، فاروق ستار
اسلام آباد(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی ہماری سلامتی اور خودمختاری کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہماری سلامتی اور خود مختاری کے لئے بڑا چیلنج ہے، اس وقت ہماری معیشت اتنی مستحکم نہیں جتنی ہونی چاہئے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم جذباتی ہے، اس جذبہ کو بنیاد فراہم کرنے کے لئے پالیسی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اپنی طرف سے کسی سے دشمنی مول نہیں لینی لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر چیلنج تھوپ رہا ہے تو ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیے…ملکی سلامتی جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (مت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی جان سے زیادہ عزیز ہے، ہمیں منفی نہیں سوچنا چاہیے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جذباتی فیصلوں کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنی عزت غیرت اور اہمیت کو دیکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔