ٹنڈو الہٰ یار:(آئی این پی)حساس ادارو ں نے ٹنڈولہٰ یار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ٹنڈ والہٰ یار کے علاقے پاک کالونی میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب کالعدم تنظیم نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔