میرپور خاص (آئی این پی )میرپور خاص کے علاقے ٹنڈو الہیار میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر حملے کا مقدمہ درج، پولیس نے 11 سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔ٹنڈوالہیار پولیس کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور دیگر رہنماؤں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 11 سے زائد کارکنان کو گرفتارکرلیا ۔ ٹنڈو الہیار پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔