خبرنامہ سندھ

ٹنڈوجام: زرعی یونیورسٹی کے قریب دھماکا

ٹنڈو جام:(ملت+اے پی پی) میں زرعی یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،بارودی مواد سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے وقت رینجرز کی موبائل وہاں سے گزررہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ناصرزخمی ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔