ٹھٹھہ :(اے پی پی)ٹھٹھہ کےقریب مکلی سوسائٹی میں ایک گھر میں گیس بھرگئی۔جس کے نتیجے میں بہن بھائی انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق جیلانی روڈ پر واقع مکلی سوسائٹی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لائٹ گئی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ایک گھر میں جنریٹر چل رہاتھا،جس سے کمرے میں گیس بھر گئی،جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے بچوں میں 11سالہ فلک اور 10سالہ نظام کھوسو شامل ہیں ۔ بچوں کی لاشوں کو اُن کے والدین نے مکلی کے سول اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہناہےکہ بچوں کی ہلاکت دم گھٹنےسےہوئی ۔