کراچی(اے پی پی)ایم کیوایم نےمعنی خیز انداز میں کراچی سے گند صاف کرنے کی مہم کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر صغیرکہتے ہیں ٹھکانے لگانے سے متعلق فاروق ستار کا اشارہ ان کی طرف ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آخری آرام گاہ تک پہنچانا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، جانتا ہوں، یہ فاروق بھائی کی لائن نہیں، انہوں نے جو کچھ کہا کسی کے خوف سے اور اپنی جان بچانے کیلئے کہا۔کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی’’معنی خیز‘‘ پریس کانفرنس کے جواب میں ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ آخری آرام گاہ تک پہنچانا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،جانتا ہوں، یہ فاروق بھائی کی لائن نہیں، انہوں نے جو کچھ کہا، کسی کے خوف سے اور اپنی جان بچانے کیلئے کہا۔