خبرنامہ سندھ

ٹیکسٹائل سٹی منصوبہ کسی بھی صورت میں ختم کرنے نہیں دیا جائیگا

کراچی (ملت + آئی این پی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سٹی منصوبہ کسی بھی صورت میں ختم کرنے نہیں دیا جائیگا،جمعے کو جاری اپنے بیان میں منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکسٹائل سٹی مکمل کرواکر دکھائے گی،کون سی بات تھی جو نوازشریف کی حکومت میں ہی یہ منصوبہ ختم کرنے کا کہا گیا،وفاق نہیں چاہتا کہ ٹیکسٹائل سٹی منصوبہ کراچی میں بھی بنے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ختم کرنے کا سندھ حکومت سے پوچھا بھی نہیں گیا،نوازشریف صوبوں میں احساس محرومی پیدا کررہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ کراچی سے ختم کرکے فیصل آباد یا پنجاب کے دیگر علاقوں میں شروع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے زیادہ کپاس سندھ سے برآمد ہوتی ہے، نوازشریف نہیں چاہتے کہ سندھ کے عوام کو اس منصوبے سے روزگار ملے،ایسا لگتا ہے نوازشریف صرف پنجاب کے ہی وزیراعظم ہیں۔