کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم کے منحرف رہنماء و سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پارٹی کے نام کے حوالے سے اتنی کالزموصول ہوئیں کہ سنبھال نہیں پائے، لوگوں کو صرف اتنا کہا کہ نام چھوڑو پارٹی جوائن کرو،کوئی باغی ، کوئی وفادار نہیں کوئی بڑا کوئی چھوٹا نام نہیں سب کو آفر کی ہے، ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے۔وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔بق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا کہ بڑے ناموں کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ورنہ پہلے لابنگ کرتے،حالات جو لوگ خراب کر رہے ہیں ان سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نام کے حوالے سے اتنی کالزموصول ہوئیں کہ سنبھال نہیں پائے، پاکستان کے کونے کونے سے رسپانس ملا اور لوگوں کو صرف اتنا کہا کہ پارٹی جوائن کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عزت دینے والی ذات اوپر بیٹھی ہے، اور لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیا کرنا ہے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے کوئی باغی ، کوئی وفادار نہیں سب کو پارٹی جوائن کرنے کا پیغام دیا ہے، کوئی بڑا کوئی چھوٹا نام نہیں سب کو آفر کی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، رزق اور عزت دینا اللہ کا کام ہے۔ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی یا نہیں کے سوال کے جواب میں انیس قائم نے کہا کہ مصطفی کمال تفتیشی افسر نہیں ہیں۔آپ یہ سوال جے آئی ٹی سے پوچھیں ، ڈپٹی کنوینئر تھا، لوگوں کو بچانے جاتا تھا آگ لگانے نہیں ۔(اح)