پارٹی گھروں سے نہیں چلتی ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، رؤف صدیقی
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ہم پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی روایت میرٹ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہماری جماعت میں کوئی دیڈلاک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر اجلاس کریں، ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے شیئر کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔
سانحہ بلدیہ، رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں کنوینئر کا ووٹ نہیں ہوتا، اگر ووٹنگ میں ٹائی ہوجائے تو کنوینئر ووٹ ڈال سکتا ہے، پڑھے لکھےلوگوں کی پارٹی ہے اس لیے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا نہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں اس طریقے سے ہورہی تھیں جس کا کوئی سر تھا نہ پیر، ایم کیو ایم میں 7،8 ماہ سے یہ معاملات چل رہے تھے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔
میں بھی دونوں جماعتوں کے مل کر بیٹھنے کے حق میں تھا، رؤف صدیقی
خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ میں اختالافات کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری نے آج بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیج دیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ میں فاروق ستار کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہا ہوں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔