خبرنامہ سندھ

پانی کےمسئلے پرمتحدہ سڑکوں پر

کراچی:(آئی این پی) ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ متحدہ رہنماء محمد حسین کا کہنا ہے کہ اپنی لیڈر شب کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر لگائے گئے کنٹینرز تک رکے ہیں، اگر قیادت کا حکم ہو گا تو تمام رکاوٹیں گرا کر سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے۔ ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کا پانی بند کیا ہوا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں دس دس دن سے پانی نہیں آ رہا جبکہ وزراء کے بنگلوں میں مفت ٹینکر آ رہے ہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کی عوام کو ایم کیو ایم کو ووٹ دینے کی سزا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات بحال کئے جائیں۔ اس موقع پر متحدہ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج ٹریلر چلایا ہے، رمضان کے بعد دھرنا ہو گا۔