خبرنامہ سندھ

پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں، فاروق ستار

پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں، فاروق ستار

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خطے میں دفاعی توازن خراب ہوا تو اس کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہوگی کیوں کہ امن ہماری کمزوری نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ فاروق ستارنے کہا کہ ہم اپنے دفاع، خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے بلکہ ہم ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیں گے، ٹرمپ انتظامیہ محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے گفت و شنید کا راستہ اختیار کرے، پاکستان کی پوری سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں ویسے بھی امریکی امداد خطے میں امریکی مفادات و مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کی جارہی تھی۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔