پاکستانی نژاد امریکی خاتون سے زیادتی کا معاملہ
کراچی:(ملت آن لائن) ڈیفنس کے ہوٹل میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر درخشاں تھانے میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون سے گزشتہ روز ڈیفنس کے ہوٹل میں پانچ ملزمان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں فرحان ساکرانی، شہزاد اور فراز کے نام شامل ہیں۔جینیفر گل کا کہنا تھا کہ اس کی فراز سے چار سال سے دوستی تھی وہ اسے جھانسہ دے کر ہوٹل لے کر گیا تھا۔ خاتون کہتی ہیں کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے مجھ پر دباو ڈالا جارہا ہے۔
خاتون سے گزشتہ روز ڈیفنس کے ہوٹل میں پانچ ملزمان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں فرحان ساکرانی، شہزاد اور فراز کے نام شامل ہیں۔جینیفر گل کا کہنا تھا کہ اس کی فراز سے چار سال سے دوستی تھی وہ اسے جھانسہ دے کر ہوٹل لے کر گیا تھا۔
مہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا، جب کہ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔