خبرنامہ سندھ

پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی اخوت کے اٹوٹ رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی اخوت کے اٹوٹ رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں،جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے،صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی ملک کا معاشی حب ہے،دونوں ملکوں میں باہمی تجارت میں اضافہ کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔پیر کو ترکی کے قونصل جنرل مراٹ مصطفی اونارٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی اخوت کے اٹوٹ رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں،جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے،صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا،دونوں ملکوں میں باہمی تجارت میں اضافہ کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔