پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے، گورنرسندھ
کراچی :(ملت آن لائن) گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے، پی ایس ایل فائنل سے بڑی چیز نہیں ہوسکتی تھی، پی ایس ایل فائنل سے کراچی میں خوشی کی لہر ہے کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل سےکراچی میں خوشی کی لہرہے، پی ایس ایل فائنل سے بڑی چیز نہیں ہوسکتی تھی، پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے سب کوملکر کام کرناچاہئے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم میں8نوسال سےمیچ نہیں ہوئے، تین چار ماہ سے اسٹیڈیم کو بہتر کرنے کیلئے سب ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ زبردست کام کررہاہے، پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ، پی سی بی بہت زبردست کام کررہا ہے، پی ایس ایل کسی بھی فیلڈ کیلئےایک ٹیسٹ کیس ہے، گزشتہ پی ایس ایل کی طرح یہ بھی کامیاب ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو 2 فیز میں مکمل کیا جارہا ہے ، فیز ٹودسمبر تک مکمل ہوجائے گا، اسٹیڈیم میں اوربھی انٹرنیشنل میچزکرانے کا ارادہ ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑےکرائم تقریبا ختم ہوچکےہیں، خواہش ہوتی ہے ہمیشہ پاکستان جیتے ، کراچی کی ٹیم زبردست کھیلی ہے اقور 2 میچز جیتی ہے، ٹورنامنٹ وہی اچھا ہوتا ہے جس میں آخرتک پتہ نہ چلے کون جیتے گا۔