خبرنامہ سندھ

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد خوش آئند ہے، سابق وفاقی وزیر

کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم کے رہنماء4 سابق وفاقی وزیر کیپٹن حلیم صدیقی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کا انعقاد ملک میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہے اور امید ہے آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اور جلد بین الاقوامی ٹیمیں بھی بلاخوف وخطر پاکستان کا دورہ کریں گی،انہوں نے کہا کہ لاہور میچ سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،اس بڑے فیصلے کے درست نتائج مرتب ہوں گے ،اس میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم محمد نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پی سی بی کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے،اس میچ سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور دنیا میں ایک اچھا پیغام گیا ہے،کیپٹن حلیم صدیقی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد جاری رہے گا اور پاکستان کو ایسی ہی باصلاحیت قیادت کی ضرورت جو ملک کو ترقی کی طرف لے جاسکے۔