کراچی (آئی این پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 88بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 16لانچیں ضبط کرلیں۔ ہفتہ کو ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر سے 88بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے، بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے بھارتی ماہی گیروں کی 16لانچیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔(اح)