خبرنامہ سندھ

پاکستان میں دہشت گر دی سرحدپار سے ہوتی ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ:(ملت+اے پی پی) نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سرحدپار سے ہوتی ہے،روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے، جب تک سندھ حکومت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔ جیم خانہ خیرپور میںآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، آئی جی سندھ کاکہناتھاکہ اندرون سندھ امن و امان کی صورتحال بہتر کر دی ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں ۔ بھرتی کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کو آرمی اسکولوں میں تربیت دے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اے ڈی خواجہ کاکہناتھاکہ اُنھیں سندھ حکومت نے تعینات کیاہے،سندھ حکومت جب تک چاہے گی وہ صوبے کے آئی جی پولیس رہیں گے، تبادلے کےحوالے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔