پاکستان میں موبائل بیلنس چوری کرنے والے گروپ کا انکشاف
کراچی (ملت آن لائن) پاکستانیوں کو چونا لگانے والا ایک اور فراڈیا گروپ سامنے آ گیا، فراڈیوں کے نئے طریقے کا کہیں آپ بھی شکار تو نہیں ہو گئے ۔ پہلے صبا ایزی لوڈ کا فراڈ اور بعد میں انکم سپورٹ پروگرام کا دور چلا۔ پی ٹی اے حکا کا کہنا ہے کہ عوام محتاط رہیں کیوں کہ فراڈ کرنے والوں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے پن کوڈ مانگا جاتا ہے، ارسال کرنے والے کے اکائونٹ سے رقم ہیکر کے اکائونٹ میں منتقل ہوجاتی ہے
سب سے پہلے آپ کو ایک کال موصول ہو گی، جیسے ہی کال بند ہوگی آپکو ایک پن کوڈ کا ایس ایم ایس موصول ہوگا اور اگر آپ نے پن کوڈ فون کرنے والے کو بھیج دیا تو آپ کے موبائل بیلنس سے پیسے کاٹ لیے جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ اس فراڈ کیلئے لوگوں کو چونا لگانے والے آن لائن گیم تین پتی گیم کا استعمال کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے اس فراڈ سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس فراڈ کے بارے میں بتائیں۔