خبرنامہ سندھ

پاکستان نیوی کاریسکیوآپریشن

کراچی: (اے پی پی) دریا کی موجوں کی قوت سے بے خبر اسلام آباد کا ایک گھرانہ پہنچا شمالی علاقہ جات میں 14000 فٹ بلندی پر واقع سیاحتی مقام دیو سائی پر۔ سیاحوں کو ایڈونچر کی سوجھی اور گاڑی کو دریا میں اتار دیا لیکن دریا کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث گاڑی کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔ پاکستان نیوی کے جانباز دلاور نے مشکل میں گھرے سیاحوں کو دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گھرانے کو خوفناک حادثے سے بچا لیا اور جیپ میں سوار خواتین سمیت تمام سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔