خبرنامہ سندھ

پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیر ملکی شراب کی سینکڑوں بوتلیں پکڑ لیں

کراچی ۔(اے پی پی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے اورماڑہ بلوچستان میں واقع ہڈ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 611 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی ٹیم اورماڑہ کے علاقے میں گشت پر تھی کہ گارڈز کے آفیسرز کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندر کے کنارے واقع ہڈ گوٹھ اورماڑہ میں ریت کے اندر بوریوں میں بند کر کے کراچی اسمگلنگ کے لئے غیر ملکی شراب کی بڑی مقدار میں بوتلیں رکھی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک جگہ پر چھپائی گئی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کیں جن کی تعداد 611 اور مارکیٹ میں قیمت 61 لاکھ روپے ہے۔