خبرنامہ سندھ

پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی)گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے،پاک بحریہ سمندری حدود کی نگہبانی کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے،بحری دہشتگردی،اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے۔وہ منگل کو کمانڈر پاک بحریہ رئیرایڈمرل اطہر مختار سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے،پاک بحریہ سمندری حدود کی نگہبانی کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے،بحری دہشتگردی،اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریئرایڈمرل نے کہا کہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔