کراچی (آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ترکش نیول کے کمانڈر نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر ترکش نیول نے پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے اس دوران پاک بحریہ کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ کمانڈر ترکش نیول کو میری ٹائم سکیورٹی صورتحال میں پاکستان نیوی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ بحر ہند میں آپریشنل تیاریوں پر بھی معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی۔(اح)