خبرنامہ سندھ

پاک رینجرز کی گڈاپ ٹاؤن میں بڑی کارروائی

ڈی جی خان

کراچی (ملت + اے پی پی) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے شمال مشرقی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران اسلحہ و ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان کے خفیہ خانوں میں اسلحہ و ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے اور ایمونیشن میں ایک عدد ایل ایم جی، ایک عدد سیون ایم ایم، ایک عدد 8 ایم ایم، 2 عدد ایس ایم جیز، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30 بور بے بی ایس ایم جیز، 3 عدد 12 بور ریپیٹر، 3 عدد ٹی ٹی پسٹل، ایک عدد 32بور ریوالور جبکہ 1650 راؤنڈز ایس ایم جیز، 350 راؤنڈز 8 ایم ایم، 50 راؤنڈز 12 بور، 50 راؤنڈز 30بور پسٹل اور 17 عدد میگزین شامل ہیں۔ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔