حیدرآباد:(اے پی پی)پاک سر زمین پارٹی نے حیدرآباد میں سیاسی دفتر قائم کردیا، دفتر کا افتتاح آج شام کیا جائے گا۔ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں اپنا دفتر قائم کردیا ہے۔ دفتر حیدرآباد لطیف آباد یونٹ نمبر 6 کے بلاک ڈی میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح آج شام 5 بجے کیا جائے گا۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کریں گے۔