خبرنامہ سندھ

پاک سرزمین پارٹی کا منشورمتحدہ پرالزام تراشی کےعلاوہ کچھ نہیں

کراچی: (آئی این پی) پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہتے ہیں گزشتہ ہفتے جو کچھ ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اپنی پارٹی کے ساتھ نام اور پتا بھی تبدیل کر لیتا۔ خواجہ اظہار الحسن نے مصطفی کمال کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیںپی ایس پی کے سربراہ ایک ہی ٹیپ کو سائیڈ بدل بدل کر چلاتے رہتے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے پی ایس 127ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جیت دھاندلی نہ ہونے سے مشروط کر دی۔ انتخابی مہم کے لئے لگائے گئے بینرز میں سے بھی بانی ایم کیو ایم کا نام غائب اور پاکستان زندہ باد تحریر تھا۔