کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کو جناح باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی، مزار قائد انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مزار قائد انتظامیہ نے پارٹی سرزمین پارٹی کو 24اپریل کوباغ جناح میں جلسے کیلئے اجازت دے دی،اس سے قبل سیکیورٹی خدشات کے باعث انتظامیہ نے این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا،تاہم اب یہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔(اح)