خبرنامہ سندھ

پاک کالونی سے 3مغوی بازیاب،9 اغواکار گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی )کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ پاک کالونی سے تین مغوی بازیاب اور نو اغواکار پکڑے گئے۔ کورنگی، پاک کالونی، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی اور اورنگی ٹاؤن سے تیرہ ملزمان پکڑے گئے۔ پاک کالونی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغوی بازیاب کرکے نو اغوا کار گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق مغویوں اور اغوا کاروں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان سمیت چار کو گرفتار کر لیا۔ پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اڈوں کو مسمار کر کے آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ نیوکراچی کے علاقے سے دو ملزمان کو زخمی حالت میں کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس کی کارروائی ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا۔