خبرنامہ سندھ

پرانا حاجی کیمپ، گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل گیا ۔ لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع لکڑی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی ۔ ابتدا میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں ۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑیوں کے مزید تین گوداموں اور قریبی رہائشی عمارت کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایک باؤزر نے حصہ لیا ۔ ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لکڑی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث قابو پالیا گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔