خبرنامہ سندھ

پرویز خٹک سب سے بڑا ہارس ٹریڈنگ ہے

کراچی (ملت + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ پرویز خٹک سب سے بڑا ہارس ٹریڈنگ ہے ‘ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عوض غیر قانونی طور پر ضلع کا اعلان اور قومی خزانے کی تجوریاں کھول کر رکھ دی گئی ہیں کیا یہ بدترین کرپشن نہیں ہے کوہستان کی آبادی اور رقبہ ایک ضلع کے برابر بھی نہیں،جبکہ ہارس ٹریڈنگ کے بے تاج بادشاہ پرویز خٹک نے کوہستان کو تین اضلاع میں تقسیم کر کے خیانت کی بدترین مثال قائم کردی ہے ضلع کوہستان کو تین اضلاع میں تقسیم کیئے جانے کے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سے اعظم خان سواتی بھی گئے تھے جو نشان عبرت بنے ہوئے ہیں کسی اور کو بھی اگر خرید نے کی کوشش کی گئی تو وہ اعظم سواتی کے انجام کو یاد رکھیں قاری محمد عثمان نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے ہارس ٹریڈنگ کے اس بدترین عمل اور پاکستان کے آبادی ورقبہ کے اعتبار سے سب سے چھوٹے ضلع کو تین اضلاع میں تقسیم کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے بھونڈے عمل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اس غیر قانونی اقدام پر انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے قبل از یں قاری محمد عثمان نے ایم پی آر کالونی میں ممتاز عالم دین مولانا عنایت اللہ خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور بابائے جمعیت مولانا حلیم الرحمن قریشی کی عیادت کی اور ان سے صد سالہ عالمی اجتماع کی کامیابی کیلئے دعا بھی کرائی قبل ازیں فرید گوٹھ نادرن باء پاس میں علی میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی قائم ترک منشیات ادارے میں زیر علاج اور زیر تعلیم افراد سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ قوم کے مستقبل کے معمار ان نوجوانوں کو علاج معالجہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت اور بہت بڑی انسانی خدمت ہے مفتی محمد داوود اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو فٹ پاتھ پر بیٹھے نشے کے عادی سیکڑوں افراد کو روحانی علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کی عالیشان تعلیم کے ذریعے انکی زندگیاں برباد ہو نے سے بچارہے ہیں ۔