خبرنامہ سندھ

پریڈی سے3 دہشتگردوں کے اہم انکشافات

کراچی: (ملت+اے پی پی) پریڈی سے گرفتار 3 دہشتگردوں کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے نکلا۔ مجرموں کا کراچی بھر میں تھانوں پر بال بم اور کریکر حملے کرنے کا منصوبہ تھا۔ گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی جیل میں بند ہیں جن کا وہ بدلہ لینا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے گینگ میں 5 سے زائد دہشتگرد موجود ہیں۔ ملزموں کا بال بم بنانے کا ماہر ساتھی دہشتگرد تاحال فرار ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار دہشتگردوں کا گروپ پہلے بھی متعدد بار پولیس تھانوں اور موبائلز پر حملے کر چکا ہے۔ پریڈی پولیس نے تینوں دہشتگردوں کو گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔