خبرنامہ سندھ

پنجاب کے بعد سندھ میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (آئی این پی) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں50سے 65فیصد تک بڑھا دیں۔ جمعرات کو میڈیسن مارکیٹ کی دوا ساز کمپنیوں نے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 7سے 65فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیسن مارکیٹ ذرائع کے مطابق سردرد، بخار، کھانسی، نزلہ و دیگر بیماریوں کے علاج کے انجکشن اور ڈراپس مہنگے کر دیئے گئے ہیں جبکہ قیمتیں بڑھانے کیلئے مارکیٹ میں مصنوعی قلت بھی پیدا کی گئی۔(اح)