خبرنامہ سندھ

پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے؛ بلاول

کراچی: (ملت+آئی ا ین پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑی ہے‘ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ منگل کو حریت کانفرنس (میر واعظ) کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر تعزیت کے پیغام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے تعزیت کرنے پر میر واعظ کا شکریہ ادا کیا۔ میر واعظ نے کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری بے نظیر کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ بلاول بھٹو محترمہ کے مشن پر ثابت قدم رہیں۔ (ن غ/ غ ک)