خبرنامہ سندھ

پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) شاہ فیصل بلاک ایک میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس چھاپے کے دوران ایک بھتہ خور گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الرحیم متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔