پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ مشتعل علاقہ مکینوں نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتی بیٹا 12 سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکین مومن آباد تھانے میں گھس گئے اور سخت احتجاج کیا تو پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرارہوگئے۔ بچے کی ہلاکت پر مشتعل اہل علاقہ نے شدید نعرے بازی کی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اورنگی مومن آباد تھانے پہنچے اورعینی شاہدین کی نشاندہی پر چاروں پولیس اہلکاروں ماجد ،رزاق ،طاہر اور فاروقی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔یس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چاروں پولیس اہلکاروں کے نشے میں دھت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نشے میں دھت تھے، اس دوران انھوں نے فائرنگ کردی جس سے اپنے والدین کی اکلوتی اولاد 12 سالہ ریحان جاں بحق ہوا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتی بیٹا 12 سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکین مومن آباد تھانے میں گھس گئے اور سخت احتجاج کیا تو پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرارہوگئے۔ بچے کی ہلاکت پر مشتعل اہل علاقہ نے شدید نعرے بازی کی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اورنگی مومن آباد تھانے پہنچے اورعینی شاہدین کی نشاندہی پر چاروں پولیس اہلکاروں ماجد ،رزاق ،طاہر اور فاروقی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔یس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چاروں پولیس اہلکاروں کے نشے میں دھت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نشے میں دھت تھے،