کراچی (اے پی پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم تاج ولی کو عمر قید کی سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیرآباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر دو پولیس اہلکاروں کو نعیم اور رضوان کو قتل کرنے والے ملزم تاج ولی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم کو 2013 میں پیر آباد کے علاقے سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔