خبرنامہ سندھ

پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) کارروائی کراچی سائٹ بی پولیس کی جانب سے غنی چورنگی کے قریب کی گئی۔ کارروائی میں ملزم عبدالمجید بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2015 میں سائٹ کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ ملزم دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ادھر شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی ڈی ایس پی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے جعلی تقررنامے اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔