خبرنامہ سندھ

پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم ہلاک

کراچی ۔ 8 نومبر (ملت + اے پی پی) پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو ہلاک کردیا۔ ایس ایچ اور تھانہ پاک کالونی اشفاق بلوچ کے مطابق 40 سالہ ملزم انور عرف ہڈی مبینہ طورپر تھانہ پاک کالونی کی حد ود میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی ہے۔