خبرنامہ سندھ

پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔