کراچی(ملت آن لائن)کراچی میں ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔واقعے میں ایک بچہ بھی شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی میں دارالعلوم کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ایک بچہ بھی شہید ہوگیا۔
واقعے میں ایک اور بچہ اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید دونوں پولیس اہلکاروں نےجیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جو کہ ان کی موبائل میں موجود پائی گئیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے ہیں جبکہ آئی جی سندھ نے جی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔