کراچی:(آئی این پی) پولیس نے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے کراچی پولیس کی مدد سے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زین العابدین کو کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس ایف اہلکاروں نے جنید جمشید کو اپنی حفاظتی تحویل میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا تھا۔